لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں ریسلنگ کے مقابلوں میں چاندی کے 2، کانسی کے 5میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ، جبکہ سوئمنگ میں بھی ایک برانز میڈل جیت لیا ہے ،دیگر کھیلوں میں بھی پنجاب کے کھلاڑی اپنے حریف کو شکست دیکر آگے بڑھ رہے ہیں،تیسرے روز کے اختتام پر پوائنتس ٹیبل پر 44میڈلز کے ساتھ پاک آرمی پہلے ، پاکستان واپڈا 27میڈلز کے دوسرے جبکہ پاک نیوی 11گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔