فیصل آباد(آصف سدھو) پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں کنٹریکٹ سسٹم ختم کرکے مستقل بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تعینات 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد کسی بھی کنٹریکٹ ملازم کو توسیع نہیں ملے گی بلکہ ان کی جگہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی جس کیلئے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب بھر کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتالوں میں اس وقت 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین تعینات ہیں جو ٹیکنالوجسٹ، فارماسسٹ، فزیوٹھراپسٹ، اسپیچ تھراپسٹ، آپٹومیٹرسٹ سائنٹسٹ، نیوٹریشنٹ، ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ، میڈیکل ایمیجن ٹیکنالوجسٹ اور منیجمنٹ آفیسرز و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیا آسامیوں پر تعینات ہیں لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے اب انہیں کنٹریکٹ پر توسیع نہیں ملے گے بلکہ جیسے جیسے کسی ملازم کا کنٹریکٹ ختم ہوتا جائے گا تو وہ ملازمت سے فارغ ہو جائے گا۔ اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے سی ای او ہیلتھ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔