لاہور( خصو صی رپورٹ)پنجاب گروپ آف کالجز اور اس سے منسلک تمام تعلیمی ادارے قومی اداروں کی خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز اوراینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے شہداء کے بچوں کی مفت تعلیم اورحاضر سروس ملازمین کے بچوں کی فیس میں رعایات کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے ۔ مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹر شاہد محمود (پراجیکٹ ڈائریکٹر الائیڈ سکولز) اورمحمد خالد خان ( ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز)نے دستخط کیے ۔اس مفاہمتی یادداشت میں پنجاب گروپ آف کالجز ، ہدف کالجز، ایفاسکول سسٹم اور الائیڈ سکولزکی جانب سے اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی کے شہدا کے بچوں کو % 100مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ۔ زخمی اہلکاروں کے بچوں کے لیے ماہا نہ ٹیوشن فیس میں % 50 رعایت جب کہ ڈیوٹی پر مامو ر اہلکاروں کے بچوں کے لیے ماہا نہ ٹیوشن فیس میں % 25 خصوصی رعایت دی گئی۔