لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے صدر ناصر رحمت اور جنرل سیکرٹری طارق نیازی نے یو ای ٹی ملازمین یونین کے صدر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ یوای ٹی ملازمین کے صدر نے پنجاب یونیورسٹی کے منتخب ہونے والے وفد کو ویلکم کہا ۔ اس موقع پر ناصر رحمت کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب یونیورسٹی ملازمین کے ساتھ جو نا انصافیاں ہوتی رہی ہیں اب ہم ویسی نا انصافیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ ملاقات کے آخر پرپنجاب یونیوسٹی کے وفد کو یوآئی ٹی ملازمین کی طرف سے پھول پیش کیے گئے ۔