لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ایگری ایکسپو 2019 کے انعقاد سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی منڈیاں ملنے اور فروٹ خاص طور پر آم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے یہ بات زاہد سلیم گوندل اسپشل سیکرٹری زراعت پنجاب نے نمائش کے آخری روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب میں محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس نمائش کے لئے 120سے زائد سٹالز ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں لگائے گئے جس میں70 کمپنیوں نے حصہ لیاجبکہ 9مختلف ممالک بحرین، ملائشیائ، قطر، روس، تاجکستان، سعودی عرب، چین، ایران اور انڈونیشیاسے 37غیر ملکی وفود نے بھی شرکت کی۔