لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں مختلف شہروں میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میں 64 اڈے سیل کر دی،کمیشن کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 357 طبی مراکزپر چھاپے مارے جبکہ ان میں سے 76عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے ۔ سب سے زیادہ 13 کاروبار اوکاڑہ، لاہور، مظفر گڑھ اور فیصل آباد صدر پر ایک میں12،ننکانہ صاحب8،جبکہ جڑانوالہ اور جتوئی ہر ایک میں تین بند کیے گئے ۔ لاہور میں بند کیے گئے اڈوں میں زیادہ تعداد ڈینٹل کلینکس کی ہے جن میں شعیب ڈینٹل کلینک،امریکن ڈینٹل سرجری،اشرف ڈینٹل کلینک ،حسن ڈینٹل کلینک،فیملی ڈینٹل سرجری اور آصف ڈینٹل کلینک شامل ہیں جبکہ نیشنل کلینیکل لیب اینڈ کلینک،اقبال جراح،جاجی میڈیکل سٹور،ماجد کلینک،تقوی دواخانہ اور راجہ ہومیو پیتھک ہیلتھ کیئر کلینک بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک کمیشن نے 62ہزارسے زائد طبی مراکز پر ریڈکرکے 24,267عطائیوں کے کاروبارسیل کرنے کے علاوہ انھیں 50کروڑ روپے سے زیادہ جرمانہ بھی کیاگیا ہے ۔