فیصل آباد(گلزیب ملک ) پنجاب ہائی وے پٹرو لنگ پولیس کے ڈی ایس پی عہدہ کے افسران کی طرف سے جعلی کارروائیوں سے ایڈیشنل آ ئی جی کو ،،ماموں ،،بنانے کا انکشاف ،،ڈی ایس پی عہدہ کے افسران نے موٹر سائیکلوں کے خلاف کیجانیوالی کا رروائیوں کی بوگس رپورٹ بھجوائی ہیں ، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آ ئی جی پنجاب ہا ئی وے پٹرو لنگ پولیس نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 22 ڈی ایس پیز کی کا ر کردگی کو بوگس قرار دیدیا گیا ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرو لنگ پولیس کی طرف سے جن ڈی ایس پیز کی کا ر کردگی کو بوگس قرار دیا گیا ہے ان میں مظفر گڑھ میں متعین اصغر تنویر ، راجن پور میں متعین ثناء اﷲ ،گوجرانوالہ میں متعین حسیب را جہ ،میانوالی میں متعین ضیاء اﷲ ،پاکپتن میں متعین محمد رفیق ، سر گودھا میں متعین عا مر عباس، گجرات میں متعین آفتاب احمد ،بھکر میں متعین رفعت سلطان ،رحیم یار خان میں متعین فرحت حمید قریشی اور دیگران شامل ہیں ، جبکہ ایڈیشنل آ ئی جی پنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ پولیس نے ڈی ایس پی عہدہ کے سنیئر آ فیسرز کی طرف سے بھجوائی جانیوالی جعلی رپورٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے ۔