لاہور(شوبز ڈیسک) ہدایتکار شاہد مہربان کی پنجابی فلم ’’ سچی مچی ‘‘ کا فوٹو سیٹ کل ایبٹ روڈ کے کیپٹل سینما میں آویزاں کیا جائے گا۔ فلم میں اداکار معمر رانا او رماہی خان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں جبکہ سینئر اداکار شاہد اور نقی خان گجراتی سمیت دیگر نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔ فوٹو سیٹ کی تقریب میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر نامور شخصیات بھی شریک ہوں گی ۔فلم کو 11اکتوبر کو پنجاب بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔