لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ابتک داخل کورونا مریضوں کی شرح اموات8.8فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں سب سے زیادہ شرح اموات29.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال 28.6، پی آئی سی اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 25فیصد، نشتر ہسپتال ملتان 24.9فیصد ، جناح ہسپتال لاہور 20فیصد ، بینظیر بھٹوہسپتال 16.2فیصد،میو ہسپتال 14.2فیصد ، ڈی جی خان ہسپتال 10.7، ڈی ایچ کیوہسپتال فیصل آباد10.4، غلام محمد آبادہسپتال فیصل آباد13.5، حاجی عبدالقیوم ہسپتال ساہیوال 13.9 ، شیخ زید ہسپتال 15.9،سروسز ہسپتال 8.8، ڈی ایچ کیو راولپنڈی 8.1فیصد،ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ 7.6، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں ہلاکتوں کی شرح7.1فیصد رہی ۔