لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پنجتن پاک مشائخ کونسل نے 31جولائی 2019کو ملک بھر میں پنجتن سالانہ یوم عظمت نعلین مصطفی ﷺمنانے ، پاکستان بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عظمت نعلین مصطفی ﷺ سیمینار منعقد کرنے اور نعلین مصطفی کی بازیابی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان صدر صاحبزادہ پیر سید شاہد حسین شاہ گردیزی کی زیر صدارت پنجتن پاک مشائخ کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا۔اعلامیہ میں قراردیا گیا کہ 31جولائی2002پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاح ترین دن تھا ۔جب لاہور کی بادشاہی مسجد میں زیارت کیلئے رکھے گئے نعلین مصطفی ﷺ کا ایک حصہ چوری ہو گیا ۔