لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے ہیڈ تریموں اور پنجند بیراج کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اری گیٹیڈ ایگریکلچر انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت تریموں بیراج ، پنجند ہیڈ ورکس کے منصوبوں پر کام کا آغاز 2017میں کیا گیا جن کیلئے فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بنک نے کی ۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبے 2019میں پایہ تکمیل کو پہنچنا ہیں تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ان منصوبوں پر لاگت صوبائی حکومت کی توقع کے برعکس بڑھ گئی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ایشائی ترقیاتی بنک سے مذاکرات کئے جس میں بنک اضافی رقم دینے کی یقین دہانی کرا دی ۔ ایشیائی ترقیاتی بنک