پنجگور (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگورکے علاقے گوارگو میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوکر فائرنگ کرکے لانس نائیک عبدالرحمن، سپاہی نصیب اﷲ، سپاہی نعمان، سپاہی حق نواز کو شہید کردیا، حملہ آور فرار ہوگئے ، واقعے کے بعد امدادی کارکنوں اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، لیویز اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازیں وزیراعلی جام کمال خان نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پر امن بلوچستان اور صوبے کی ترقی کے خلاف سازش ہے ، دہشت گروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم پختہ ہے ۔