پیرس(نیٹ نیوز)فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ طے شدہ پنشن اصلاحات کے منصوبے کو عملی جامہ ضرور پہنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ایڈوار فیلپ نے کہا ہے کہ البتہ نیا سسٹم مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا اور عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ دوسری طرف ان مجوزہ اصلاحات پر مزدور یونینز کی طرف سے ہڑتال اور مظاہروں کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم رہا2017 کے صدراتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے سیاستدان عمانویل میکغوں نے پنشن اصلاحات اور ملکی اقتصادیات کو لبرلائز کرنے کا نعرہ لگایا تھا۔