واشنگٹن(ویب ڈیسک) اب بہت جلد آپ اپنے گھر کے ایک کونے میں سمارٹ گملے میں ایک پودا رکھ سکیں گے جو بدلتے ماحول اور کیفیت کے ساتھ ’اپنی شجربیتی‘ آپ کو بتائے گا۔اس گملے کا نام ’لوا‘ ہے جسے میوڈیزائن کمپنی نے تیارکیا ہے۔ ایک زمانے میں تاماگوچی نام کے مجازی پالتو الیکٹرانک جانور عام تھے اور اس گملے کی پشت پر یہی خیال کارفرما ہے۔ اگرچہ یہ ایجاد مکمل طور پر تو آپ کو پودے کے حقیقی احساسات نہیں بتاتی لیکن اتنا ضرور بتاتی ہے کہ جیسے ہی آپ پودے کو پانی دیتے ہیں گملے کے اسکرین پر مسکراتا چہرہ ’اسمائلی‘ آجاتی ہے۔