کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عیدالاضحی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرمسرت موقع پر غریبوں کو نہ نہیں بھولنا چاہئے ۔عید کی نماز کے بعد اپنے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت میں سرفراز احمد نے قوم کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ عید پر مستحق افراد کو نہ بھولیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کشمیریوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دکھ کی گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے اور دعا کی کہ اللہ اس مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات عطا فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان سرخرو ہوگا۔