لاہور(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی باکسر محمد وسیم نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ یونٹی عامر رفیق قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ لوگ پاکستان میں کھیل کے فروغ دے رہے ہیں ۔پورے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمیز بنائیں گے ۔ہمیں حکومت جگہ دے تو ہم بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پورے پاکستان میں جتنے بھی نوجوان ہیں انہیں اسپورٹ کریں گے ،جہاں بھی اسپورٹ کی ضرورت ہوگی ہم حاضر ہیں۔یہاں پر ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان باکسنگ اکیڈمی نہیں ہے ۔