اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ پوسٹ آفس میں اگلے ،ماہ سے اڑھائی لاکھ سے زائد نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، پاکستانی گریجوایٹ انجینئرز کے لیے مواقع شروع کیے جائیں گے ، ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائز پوسٹ آفس کھولے جائیں گے ، پوسٹ آفس میں ای کامرس بھی شروع کیا جارہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این ایچ اے میں انٹرن شپ کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی ، جو این ایچ آئے کا انٹرن شپ پروگرام مکمل کرے گا اس کو نوکری بھی فراہم کی جائے گی، 4000 انٹرن شپ کی درخواستیں ہمیں موصول ہوئی ہیں، فرنچائز پوسٹ آفس پر سرکار کا کوئی پیسہ نہیں لگے گا، ہم نے ملک کو پانچ کروڑ پچانوے لاکھ ہر دن منافع دیا ، پاکستان میں سڑکوں پر سب سے زیادہ پیسہ لگتا ہے ، این ایچ اے کو ایسا ادارہ بنائیں گے جس کا پیسہ صحت تعلیم پر لگے گا، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف جا رہے ہیں،حیدرآباد سکھر موٹر وے اسی سال شروع ہو گی ۔