اوسلو( آن لائن )ناروے کی ایک عدالت نے ایک شخص کو 75روز قید کی سزا سنا دی ہے جس نے ایک پولیس آفیسر پر تھوکنے کی دھمکی دی تھی جبکہ کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے ، یہ بات پولیس نے گزشتہ روز کہی۔اوسلو پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص پر نشے کی حالت میں تشدد اور افسران کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اختیارکرنے اور امن وامان میں خلل ڈالنے کے الزامات ہیں ۔