اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کرکھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانا ہوں گی۔