لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کے تیسرے دن دلچسپ مقابلے کے بعد چارباغ کی ٹیم نے ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں ہونیوالے اس میچ کو دیکھنے کیلئے صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،سیکرٹری لاہور گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پہلے چکر میں چارباغ کی طرف سے تین گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی گئی۔ دوسرے چکر میں دو گول ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس جبکہ ایک گول سکور کیا گیا۔ تیسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے جبکہ چوتھے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیا۔ آج پاکستان پارک میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔