لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔اب پولیس خدمت مراکز پر ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں بھی وصول کی جارہی ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیر مین بس سٹاپ شاہدرہ ٹاؤن، منگل بیگم کوٹ شاہدرہ، بدھ گول باغ شاد باغ،جمعرات گراؤنڈ مو چی گیٹ،جمعہ ریلوے سٹیشن اوربروزہفتہ اسلام نگر سٹاپ مین ملتان روڈ سندر فرائض سرانجام دے گا۔موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے ۔