کراچی(نیٹ نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں تعینات پولیس افسران فنڈز میں خوردبرد کرتے ہیں۔آئی جی سندھ کے زیرصدارت اعلیٰ پولیس افسران کا اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہاجب عہدہ سنبھالا تو آئی جی سندھ جاچکے تھے اور مجھے بہت سے چیلنجز درپیش تھے ،تاہم ایک بہترین حکمت عملی اور مثبت سوچ کے ساتھ چلے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کو تقریباً ختم کردیا۔آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس افسر تعیناتی کے بعد اپنا کاروبار چلاتے ہیں اور کچھ تو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، کچھ افسران کو کام کا کہو تو ٹائم پاس کرتے ہیں، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ایڈیشنل آئی جی اور 5 ایس ایس پیز کے خلاف کارروائی کی گئی۔