لاہور(میاں رئوف)کر پٹ اور من پسند تعینا تیاں حاصل کر نے وا لے پو لیس افسران کی شا مت آ گئی ، پنجا ب پولیس میں حساس ادارے کی سر پر ستی میں نیا تحقیقاتی سیل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، اس سیل کا بنیادی مقصد پولیس فورس اور اس کے ذیلی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اور افسروں کی نہ صرف ٹریننگ ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ادارے میں اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنا اور ان کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور بد انتظامی کی شکایات کا جائزہ لے کر ان کا تدارک کرنا بھی ہو گا، سیل میں شامل ہونے والے پولیس افسروں اور ملازمین کی جدید بنیادوں پر ٹریننگ اور تسلسل کے ساتھ راہنمائی بھی قومی اہمیت کا حامل ادارہ کرے گا، ذرائع کے مطا بق پنجاب میں آرگنائزڈ جرائم اور سائبر کرائم میں اضافہ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس کو بھی جدید بنانے کی ٹھان لی گئی ہے ، اس ضمن میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان کے حامل حساس ادارے کی سر پر ستی حا صل کی جا ئے گی ، نئے تحقیقاتی سیل بنانے کے حوالے سے معاملات کی ابتدائی منظوری آئی جی پنجاب پولیس نے دے دی ، اس ضمن میں قومی اہمیت کے حامل تحقیقاتی ادارے کے ساتھ روابط بھی شروع ہو چکے ہیں، حکومت پنجاب نے پولیس فورس کے سربراہ کو ہر طرح کی معاونت اور ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کے اجرا کا عندیہ دے دیا۔