لاہور ( سپیشل رپورٹر ) گلشن اقبال کے علاقہ میں پولیس انسپکٹر کے جوان بیٹے نے خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر رفیع اﷲ نیازی کا 24 سالہ بیٹا املیش بہزاد نیازی نفسیاتی مر ض کا شکار تھااور2سال سے اسکا علاج جاری تھا۔املیش کیمیکل انجینئرنگ کے سمسٹر میں فیل ہونے پردو سال سے ہی دلبرداشتہ تھا۔پولیس نے املیش کی موت کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا کے حوالے کر دی۔علاوہ ازیں کاہنہ کے وڑائچ گائوں میں22سالہ لڑکی کلثوم نے گھریلو جھگڑے پرمبینہ طور پر خودکو گولی مارلی۔ کلثوم کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گولی سینے میں لگنے کی وجہ سے اسکی حالت تشویشنا ک ہے ۔لڑکی نے خود گولی ماری یا کسی نے اس پر فائرنگ کی اس حوالے سے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔