کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ میں158سال پرانے 1861ء کے پولیس ایکٹ کی جگہ پولیس آرڈر2002ئایکٹ2019ئنافذالعمل ہوگیاہے ۔ سندھ اسمبلی نے پولیس آرڈر2002ئترمیمی مسودہ قانون 13جون کومنظورکیاتھا۔نئے قانون کے تحت سندھ میں پولیس افسروں کے تقررو تبادلے کے اختیارات صوبائی حکومت کو مل گئے تاہم نئے پولیس ایکٹ کے مطابق یہ تبادلے وزیراعلیٰ اورآئی جی کے درمیان باہمی مشاورت سے ہونگے ۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مقررہ10روزمیں ترمیمی بل پردستخط نہیں کیے ۔ جس کے بعدیہ ترمیمی قانون دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش ہوااورایوان نے اس کی منظوری دی۔سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔