اسلام آباد(خبر نگار) پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس آج چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوگا۔اجلاس میں چاروں صوبوں،وفاق،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پولیس سربرہان اور سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شرکت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ 6 ماہ کی پولیس کی کارکردگی اور ایف آئی آر میں تاخیر کے بارے شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کے اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس سربرہان متعلقہ پولیس کے بارے کارکردگی رپورٹس پیش کرینگے جبکہ اس موقع پرپولیس کی تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدمات پر بھی غور ہوگا ۔