لاہور( 92نیوز /سپیشل رپورٹر ) پولیس ہیلپ لائن 15 پر جعلی کالز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ایک ماہ کے دوران پولیس ہیلپ لائن پر 80 فیصد فیک کالز موصول ہوئیں ۔ لاہوریوں نے صرف گذشتہ ماہ میں اڑھائی لاکھ سے زائد جعلی کالز پولیس ہیلپ لائن پر کیں۔پنجاب سیف سٹیز کے اعدادوشمار کے مطابق صرف 20فیصد کالز ہی صحیح ثابت ہوئیں۔ 15یمرجنسی ہیلپ لائن پر3لاکھ 42ہزار 733کالز موصول ہوئیں ۔موصول شدہ کالز میں سے 2لاکھ 52ہزار 219 جعلی کالز کی گئیں ۔مختلف معلومات کے حصول کیلئے 24ہزار 853کالزموصول ہوئیں ۔قوانین کی خلاف ورزی پر44ہزار 662پرکیسزبنائے گئے ۔جون کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 2841کالز پر مدد فراہم کی گئی۔لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے 4 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ایک ماہ میں 141موٹر سائیکلز، 2گاڑی اور 5آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے ۔