فیصل آباد(گلزیب ملک) پنجاب پولیس گزشتہ 2سال کے دوران پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے 5ہزار سے زائد نمونہ جات کی رپورٹس حاصل کر نے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے مختلف مقد مات میں نمونہ جات رپورٹس کیلئے پنجاب فرا نزک سائنس ایجنسی میں بھجوایا جا تے ہیں ، ان نمونہ جات کو بھجوانے کے بعد پولیس پا بند ہوتی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر ان نمونہ جات کی رپورٹس پفرانزک ایجنسی سے حاصل کرے لیکن انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ اس وقت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں اس وقت2017ء اور2018ء کے بھیجے جا نے والے نمونہ جات کی5245 رپورٹس تاحال انکو متعلقہ ذمہ داروں کی طرف سے حاصل کئے جا نے کی منتظر ہیں ، ان رپورٹس میں2017 کی 480 اور2018ء کی4632 رپورٹس شامل ہیں ،جبکہ ان رپورٹس میں فیصل آباد ریجن کی رپورٹس کی مجموعی تعداد648 ہے ،جن میں 2017 کی رپورٹس کی تعداد55 اور2018 کی رپورٹس کی تعداد585 ہے ،پنجاب پولیس کی طرف سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے ان رپورٹس کو نہ حاصل کر نے کے حوالہ سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی انتظا میہ کی طرف سے انسپکٹر جنرل پولیس کو مراسلہ بھجواتے ہوئے تحر یر کیا گیا ہے کہ ان رپورٹس کو ایجنسی سے حاصل کر نے کیلئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایات کیجا ئے ۔