کراچی (سٹاف رپورٹر)حکومتِ سندھ اور اپوزیشن کے درمیان 1861کے پولیس ایکٹ کی منسوخی اورپولیس آرڈر2002 کی بحالی کے ترمیمی بل 2019 کی بعض متنازع شقوں پراتفاق ہوگیا،سندھ حکومت نے اپوزیشن کی متعدد تجاویزتسلیم کرلیں،تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی اورسول سوسائٹی کے درمیان پولیس آرڈر2002 کی بحالی کے ترمیمی بل 2019 پرمشاورت کے متعدد دورکے بعد حکومت سندھ نے پولیس اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کی کئی تجاویزمان لیں اورپولیس اصلاحات کے ترمیمی بل کی سندھ اسمبلی سے دوبارہ منظوری میں اپوزیشن تجاویزشامل کرنیکی یقین دہانی کرادی ہے ،حکومت اوراپوزیشن میں اب تک جن نکات پراتفاق ہوا ہے ان میں پولیس افسران کے تقرراورتبادلوں کیلئے وزیراعلیٰ آئی جی سے مشاورت کے پابند ہونگے اورآئی جی کو اعتماد میں لیے بغیربراہ راست کسی افسرکا تبادلہ نہیں کیا جاسکے گا،سندھ حکومت پولیس آرڈر 2002 بحالی بل کا نظرِثانی شدہ مسودہ آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریگی۔