لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس افسران واہلکاروں کو ڈسپلنری اورکریمنل کیسز میں سزا وجزا کے لئے کورٹ مارشل نظام شروع کرنے کے لئے آئی جی پنجاب سی سی پی او سے متفق ہو گئے ، کورٹ مارشل نظام کے نفاذکے لئے ڈی ائی جی لیگل کو بنیادی مسودہ تیارکرنے کے لئے احکامات جاری کردئیے ۔ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب نے سخت سزا وجزا کے لئے سی سی پی او لاہور کی کورٹ مارشل کی تجویز پر عملدرآمد کیلئے بنیادی مسودہ تیارکرنے کاحکم دے دیا، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کو پولیس میں کورٹ مارشل کے لئے 7 اکتوبرکے لئے مراسلہ بھجوایا تھا۔ متفق