لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )فیکٹری ایر یا پو لیس کے ہا تھو ں تا جر کو تشدد کا نشانہ بنا نے کی پا دا ش میں چونگی امرسدھو سے قصور کی جانب جانے والے راستے پر احتجاج کیا گیا ، مظا ہر ین نے ، ٹریفک کے لیے سڑک بلاک کردی گئی،مظاہرین نے میٹروبس سروس پر پتھراؤ کیا گیا، فیروز پور روڈ پر 2 گھنٹے سے جاری مدینہ مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہورہا، مظاہرین نے میٹروبس سروس پر پتھراؤ کیا جس سے میٹر و بس سروس کو بند کردیا گیا، پتھراؤ کی وجہ سے بس کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی، پیکو روڈ پر بھی ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں،پیکو روڈ سے جنرل ہسپتال اور چونگی کی جانب جانیوالی روڈ ٹریفک کیلئے بندرہنے پر ایمبولینس بھی احتجاج میں پھنس گئی، تا جروں کو پو لیس کے اعلی افسر نے انصا ف کی یقین دہا نی پر احتجا ج ختم کر کے ٹر یفک کا نظا م بحا ل کردیا گیا ۔