مکرمی !دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیس ڈکیتی کے مقدمات کے اندراج میںلیت و لعل سے کام لیتی ہے جب پریشان حال سائل مقدمات کے اندراج کے لئے تھانوں کا رخ کرتے ہیں تو پرچے کے اندراج میں آج اور کل کے چکر میں ڈال کر اتناپینڈا کروا دیا جاتا ہے کہ وہ بد حال اور ذلیل و خوار ہو کرانصاف کی تمنا دل میں لئے مایوس ہو کر گھر بیٹھ جاتاہے۔ جو پولیس افسر ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کرتا اس کے خلاف ڈاکووں کی مدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ (زاہد رئوف کمبوہ ،غلہ منڈی گوجرہ)