لاہور(کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگارخصوصی،نیوزرپورٹر)پولیس،ریلوے ،جیل خانہ جات،محکمہ اوقاف کے کئی افسر اور 5سیشن ججز تبدیل کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے شریف شبیر حسین اعوان کوسیشن جج حافظ آباد ،لبنیٰ علی کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے ،تنویر شیخ کو سیشن جج پاکپتن ، اورنگزیب سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور اختر بہادر کو مزید تعیناتی کے لئے لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ادھر آئی جی پنجاب عارف نوازخان نے ڈی پی او لیہ رانا طاہر الرحمان کو تبادلے کے بعد سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے ، ڈپٹی ڈائریکٹرسکیورٹی سنٹرلIونگ2ایس پی یوشاکر احمد شاہد کوتبادلے کے بعدایس پی آپریشنزسی ٹی ڈی پنجاب کی خالی اسامی پر، ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ضیاء الحق کوایس ڈی پی او صدرII-کوٹ چھٹہ ڈی جی خان کی خالی اسامی پر جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان ایم اشرف کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے ، ڈی ایس پی (آر او سی ٹی ڈی لاہور)میاں حسن عزیز کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن VII لاہور کی خالی اسامی پراورڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سپیشل برانچ لاہور مِس کوثر پروین کو ڈی ایس پی سکیورٹی I لاہور کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔بعدازاں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے انسپکٹرامین کو انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ سے کلوز ہیڈ کوارٹر، سب انسپکٹر اشرف جاوید کو انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن شیراکوٹ، سب انسپکٹر اشرف کو انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد، سب انسپکٹر اکمل خالد کو انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس C سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ اور سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو انچار ج انویسٹی گیشن گجر پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس C تعینات کر دیا گیا۔دوسری طرف محکمہ داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات کے سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال نوید اشرف کو تبدیل کر کے آ ئی جی جیل آفس ،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور شہرام توقیر خان کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ساجد بیگ کو بہاولپور،اے آئی جی جیل ایس اینڈ ڈی منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ،اے آئی جی جیل انڈسٹری احمد نوید گوندل کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ ،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل گوجرانوالہ خالد بشیر کو او ایس ڈی کر دیا گیا،ایم عنصر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور ،عطاء اﷲ ملک سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ،وحید خان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین،علی اکبر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ،چودھری اصغر علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخو پورہ ،اصغر منیر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کردیئے گئے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر کے 29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔ اس ضمن میں کمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ جن اضلاع میں چیئرپرسنز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق راولپنڈی میں باسط شکیل ہاشمی، اٹک میں عادل علی خان، چکوال میں ناصر جمیل ہاشمی، سرگودھا میں راؤ مدثر احمد خان، خوشاب میں ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ، میانوالی میں ڈاکٹر قیصر عبید خان ، فیصل آباد میں محمد اصغر ، جھنگ میں اعجاز حسین، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نوید عالم، گوجرانوالہ میں عاطف افتخار چیمہ ، حافظ آباد میں انور علی گورایا، منڈی بہاؤالدین میں عارف گوندل، گجرات میں عدیل ارشاد چودھری، سیالکوٹ میں وقاص افتخار، نارووال میں عرفان عابد چودھری، لاہور میں ملک جہانگیر حسین، قصور میں چودھری مختار احمد ، شیخوپورہ میں ولید حسین، ننکانہ میں طارق احمد شاہ، ساہیوال میں زاہد اقبال ، اوکاڑہ میں میاں انور پاشا، پاکپتن میں عامر، وہاڑی میں صفدر علی، ملتان میں شعیب اکمل قریشی ہاشمی، لودھراں میں ارشد علی سکھیرا، خانیوال میں مہر اظہر جاوید ، مظفر گڑھ میں ملک رحیم کھر، بہاولنگر میں سید مبشر زمان شاہ اور رحیم یار خان میں مخدوم افکار الحسن شامل ہیں۔ادھر ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق سیکشن آفیسر محکمہ سپورٹس عدنان رشید کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں لیاقت علی کو افسر بکار خاص ،جنرل اسسٹنٹ ریونیو فیصل آباد احسان الحق ضیا ء کو اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ تعینات کر دیا گیا۔دریں اثناء محکمہ اوقاف پنجاب نے واسط چراغ سٹینو گرافر زونل آفس سرگودھا /اضافی چارج منیجر اوقاف خوشاب کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص ،منیجر اوقاف خوشاب کی اضافی ذمہ داریاں شاکر عباس اکاؤنٹنٹ زونل آفس سرگودھا کو سونپنے ،بابر امین اکاؤنٹنٹ زونل آفس گوجرانوالہ کو تبدیل کر کے اکاؤنٹنٹ سرکل ایک لاہور ،خالد محمود آڈیٹر داتا دربار ہسپتال کو تبدیل کر کے آڈیٹر شعبہ آڈٹ صدر دفتر ،طارق لطیف بٹ جونیئر کلرک راولپنڈی کو تبدیل کر کے جونیئر کلرک لاہورتعینات کر دیا ۔ادھر ریلوے حکام نے گریڈ 18کے 4افسروں کو تبدیل کر دیا جس کے مطابق مکینیکل انجینئر ڈیزائن عبدالجبار کور ورکس منیجرسٹیل شاپ، ثقلین کو ورکس منیجر کیرج شاپ ،عاطف اشفاق ورکس منیجر مغل پور ہ ورکشاپس اور اسماعیل کو سینئر مکینیکل انجینئر ریلوے ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل رجسٹرارز کی تقرریوں کیلئے اسامیاں تخلیق کر دیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کی اسامیوں پر تقرریوں کی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں نئی تخلیق شدہ گریڈ 20 کی اسامیوں پر پروکیورمنٹ اینڈ پروٹوکول ونگ میں تعیناتی کی جائیں گی۔دریں اثنا لاہور پولیس کے صدر مال خانے میں کرپشن کے بڑے سکینڈل کا انکشاف ہو نے پر آئی جی نے ڈی ایس پی لیگل ناصر پنجوتہ کو معطل کر کے ایس ایس پی ایڈمن لاہور اطہر وحید کو اس معاملے کی ریگولر انکوائری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔