اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے انکشاف کیا ہے کہ پولیو کا معاملہ حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نہیں بھجوایا، ایک انٹرویومیں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ پولیو سے متعلق علمائے کرام کے فتووں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاسے رابطے کی کوشش کی تاکہ معاونت کرسکیں لیکن نہیں ہوا ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کوئی بھی مسلح اقدام صرف ریاست یا فوج کا استحقاق ہے ،1973 سے پہلے کے بعض قوانین اسلام کے منافی ہیں۔