اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان کے ’’میرے پاکستانیو گھبرانانہیں‘‘الفاظ ہمیشہ سوشل میڈیاپرٹرول ہو تے ہیں۔گزشتہ روزوزیراعظم نے پھر یہی تسلی دی اوروزیراعظم خودبھی نہ گھبرانے کی تسلی دیتے ہوئے مسکرادیئے ۔انہوں نے کہامیں نے جب پہلا خطاب کیاتوقوم سے کہاآپ نے گھبرانانہیں اورمجھے افسوس ہے کہ کئی بڑے گھبراگئے تھے درمیان میں،اب بھی گھبرائے ہوئے ہیں لیکن کوئی فکرنہ کرے ،پھرمیرامشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ماضی میں اپوزیشن بھی کئی بار کہہ چکی ہے کہ اجازت ہوتوتھوڑاساگھبرالیں۔