کراچی/لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) پی آئی اے کی لندن ہیتھرو سے لاہور کی پرواز پی کے 758 درجنوں مسافروں کا سامان لندن چھوڑ آئی، مسافروں نے عملے کی اس سنگین غفلت پر شدید احتجاج کیا ۔ مسافروں میں اکثریت خواتین کی تھی جنہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے فور ی اقدا م کرتے ہوئے متاثرہ مسافروں کا سامان لندن سے منگوا لیا،سامان کی بروقت واپسی پر مسافروں نے پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔ادھرسامان سے محروم رہ جانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ حب الوطنی کے جذبے کے تحت پی آئی اے کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں لیکن عملے کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی نے ماضی کی اس عظیم ایئرلائن کو تیسرے درجے کی ایئر لائنوں میں لا کھڑا کیا ہے ۔