لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کھیلنے والے افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ہر سال ترقی کی نئی منازل طے کر ے گی، یہ ایونٹ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔آل راؤنڈردفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں ، ماضی میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔محمد نبی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار آف سپن باؤلنگ کی بدولت دنیا بھر کی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں۔