لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فائیو ایڈیشن کیلئے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملن سمیت 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کٹیگری کے لئے رجسٹریشن کروادی ،کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔ اب تک رجسٹر کئے گئے کھلاڑیوں میں ڈائمنڈ کٹیگری میں ڈیوڈ ملان سمیت انگلینڈ کے 19کھلاڑی، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، شائے ہوپ ، فابیان ایلن، راحکیم کورن وال، برینڈن کنگ سمیت 12، جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے ، وان دیا دوسن سمیت 11 جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن اور تمیم اقبال سمیت5 اور سری لنکا کے بھی کرکٹرز شامل ہیں۔