لاہور( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،لیگ کا افتتاحی میچ بیس فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،اگلے روز ایونٹ میں دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی فائنلسٹ لاہور قلندرز اور ایڈیشن 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیمیں جبکہ دوسرے میچ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی،تیس روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔تمام ٹیموں میں ڈے اور نائٹ میچز کی تقسیم بھی برابری کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔تماشائیوں کی آمد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ایونٹ سے چند روز قبل کیا جائے گا ۔ لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی آمد سے قبل کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنا لازمی ہے ۔نتائج منفی آنے کے بعد ہی انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ہمیں اس مرتبہ ایونٹ کے تمام میچز صرف 2 شہروں تک ہی محدود کرنے پڑ رہے ہیں ۔کراچی میں شیڈول تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اور لاہور میں شیڈول تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ دن کے وقت شیڈول میچزدوپہر 2 بجے اور رات کو شیڈول میچزرات 7 بجے شروع ہوں گے ۔جمعہ کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈو ل کے مطابق ہفتہ، 20 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروز اتوار 21 فروری کولاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)،بروز پیر 22 فروری کو لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروز منگل 23 فروری کو پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام کراچی (رات)،بروز بدھ 24 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام کراچی (رات)،بروز جمعہ، 26 فروری کو لاہور قلندرز بمقام ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)، پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (رات)،بروز ہفتہ 27 فروری کو کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (دن)،پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)،بروز اتوار 28 فروری کوکراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام کراچی (رات) ، بروزپیر ، یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقام کراچی (رات)،بروزبدھ 3 مارچ کوکراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام کراچی (دن)،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام کراچی (رات)،بروز جمعرات ، 4 مارچ کو لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام کراچی (رات)،بروز جمعہ ، 5 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)،بروزہفتہ ، 6 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)، پشاور زلمی بمقابلہ قلندرز بمقام کراچی (رات)،بروزاتوار 7 مارچ کوملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام کراچی (دن)، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام کراچی (رات)،بروزبدھ 10 مارچ کوپشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات)، بروزجمعرات 11 مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروزجمعہ ، 12 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروز ہفتہ، ستمبر 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (دن)،ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام لاہور (رات)،بروز اتوار 14 مارچ کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (دن)، لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام لاہور (رات) ،بروز پیر ، 15 مارچ کواسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام لاہور (رات)،بروزمنگل ، 16 مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام لاہور (رات)،بروز جمعرات ، 18 مارچ کو کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)بمقام لاہور (رات)،بروز جمعہ ، 19 مارچ کوایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4) بمقام لاہور (رات)،بروزہفتہ 20 مارچ کوایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلمنٹر ون جیتنے والی ٹیم) بمقام لاہور (رات) جبکہ بروز پیر، 22 مارچ کوفائنل بمقام لاہور (رات) میں کھیلا جائیگا ۔