لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت اور قوانین نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور چیمبر کے مطالبے پر پاکستان سپر لیگ کے دوران مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تاجر برادری کیلئے بہترین لمحہ ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی کرکٹ اور تجارتی و معاشی سرگرمیاں ا ب ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور یکساں جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بزنس کمیونٹی کے بہترین مفاد میں ہے بلکہ مقامی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کیلئے بھی جو جب بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آتے ہیں ،لبرٹی اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں سے شاپنگ ضرور کرتے ہیں ۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ نئی پلاننگ تجارت و معیشت کو اربوں روپے کے بڑے نقصان سے بچائے گا۔