لاہور(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر پی ایس ایل کے انٹرنیشنل کرکٹرز کی تنہائی کا عمل جاری ہے ۔لاہور قلندرزکے آسٹریلوی کرکٹرز بین ڈنک اور کرس لین، نیوزی لینڈ کے کولین منرو اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تاحال قرنطینہ میں موجود ہیں۔تنہائی میں موجود ان کرکٹرز نے اپنی سرگرمیاں اور تبصرے سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے لانا شروع کردیئے ہیں۔ڈنک کوچنگ کرتے جبکہ دیگر کرکٹر نیوزی لینڈ کے کولین منرو اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین بھی تنہائی میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر بھی پاکستان سے جانے کے بعد آئیسو لیشن میں ہیں۔