لاہور(قاضی ندیم اقبال )حکومت پنجاب نے 26ویں ’’پی ایس ایم جی ‘‘ کو رس میں شرکت کیلئے صوبہ بھر سے گریڈ17 کے 25افسروں کی نامزدگی کر دی جن میں سے ابتدائی 20افسر وں کو پیر 26اگست کی صبح سو ا نو بجے ایم پی ڈی ڈی میں رپورٹ کرنے کا پابند بنا دیا گیا ۔کورس 26اگست سے شروع ہو کر 18اکتوبر تک جاری رہے گاجس کے نتائج کی روشنی میں مذکورہ افسر ترقی کے حقدار ٹھہریں گے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی پیشگی منظور ی سے سیکشن آفیسر (ایڈمن۔III) کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نوید حسین اسسٹنٹ کمشنر تونسہ،احسان الحق ضیاء اسسٹنٹ کمشنر لالیاں، خالد محمود سب رجسٹرار علامہ اقبال ٹائون لاہور، محمد تسلیم اختر رائو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ،عابد شوکت سیکشن آفیسر(سروسز۔III) ایس اینڈ جی اے ڈی،حافظ عرفان حمید سیکشن آفیسر(پرسانل ۔II) ایس اینڈ جی اے ڈی،محمد شعیب نسوانہ اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) سرگودھا،مشتاق احمد ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ لاہور،محمد اشرف ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون،صائمہ صادق اسسٹنٹ ڈائریکٹر (QAED) لاہور سکولز ایجوکیشن،مصور احمد خان اسسٹنٹ کمشنر جنرل فیصل آباد، عمران شمس سب رجسٹرار سٹی ملتان،آفتاب حسین اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو،طارق محمود سیکشن آفیسر اوقاف و مذہبی امور،محمد عابد اسسٹنٹ کمشنر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مظفر گڑھ،عبد الغفاراسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چٹھہ،شاہد محبوب سینئر ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس لاہور،محمد عمران اسسٹنٹ کمشنرشاہ پور،عمران منیر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ، عمران ممتاز خان سب رجسٹرار صدر فیصل آباد کو پرسوں صبح ایم پی ڈی ڈی میں رپورٹ کرنے کا پابند بنادیا گیا ہے ۔ باقی ماندہ 5 افسروں میں محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر (صدر) ملتان، قیصر جاوید سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا فیصل آباد، مدثر فارقلیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن راولپنڈی، مس راحت جبین اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانیز کمیشن لاہور اور محمد اکبر اسسٹنٹ کمشنرخان پور کے نام شامل ہیں۔سیریل نمبر 21سے 25 پر موجود نامزدگی کے حامل افسروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ، جو افسر سوموار کو ایم پی ڈی ڈی میں رپورٹ کرینگے ان کی جگہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو نئے افسروں کی تعیناتیاں کرنا ہوں گی۔