لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )نے منگل کے روز صوبائی دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ،غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے پانی کے یونٹ کو سیل کر دیاجبکہ متعدد غیر قانونی یونٹس کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس کیو سی اے کے شعبہ سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکی انفورسمنٹ سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ماجد الحسن اورنوید ملک پر مشتمل ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر خرم متین کی سربراہی میں پی آئی اے روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کا غیر قانونی پلانٹ سیل کردیا۔ سٹاک چیکنگ کے دوران لیبارٹری رپورٹ فیل ہونے کی صورت میں ایکشن لیا گیا۔