لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پی ایم ایس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں دی ریفارمسٹس گروپ نے کامیابی حاصل کر لی۔ مجموعی طور پر 474 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 30 مسترد ہو گئے ۔ جب کہ دی ریفارمسٹس گروپ کو 318ووٹ ملے ۔ دی ریفارمسٹس گروپ کی طرف سے کامیاب ہونے والوں میں سے طارق محمود اعوا ن صدر، عمر فاروق علوی نا ئب صدر، عبدالزاق جنرل سیکرٹری، احمد ایاز جوائنٹ سیکریٹری، کامران اشرف انفامیشن سیکرٹری ،سعید احمد سیکرٹری کوارڈینیشن اور انصر کھرل فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ اس الیکشن کے لئے لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی پولنگ ہوئی۔