لاہور ( اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور محمد مظفر خان نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن بی 2 میں بننے والے 13 کنال کے گندگی کے ڈھیر کو شہریوں کیلئے صحتمند سیر تفریح کی جگہ بنایا گیا ہے جس سے اہل علاقہ مستفید ہوں گے ۔ پی ایچ اے ملازمین کی دن رات کی محنت نے گندگی کے ڈھیر کو پارک کی شکل دے کر اہل علاقہ کو سیرو تفریح کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر تیار ہونے والے پارک میں پینے کا صاف پانی ، 300 آم کے درختوں، پھولوں کے پودے ، بچوں کیلئے جھولے ، جم، لائیٹیں سمیت دیگر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔