لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے آفس جیلانی پارک میں دو یونین کے مابین مبینہ طور پر جھگڑا ہوا ۔اس حوالے سے فریقین کی جانب سے ایک جھگڑا شروع کرنے کے حوالے سے پہل کرنے پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا۔مینار یو نین کی جانب سے الزام لگایا کہ پی ایچ اے کے انتخابات میں انتظامیہ کی جانب سے دخل اندازی کی جارہی ہے اور دوسری یونین کی حمایت کی جارہی ہے گزشتہ روز بھی مینار یونین جبکہ الیکشن کے حوالے سے مہم چلانے کے سلسلہ میں جیلانی پارک پہنچی دو جاوید حامد جن کو تنرلی کے بعد 16گریڈ میں لگایا گیا ہے مبینہ طور پر دوسری یونین کی حمایت کر رہے ہیں اور مینار یونین کو الیکشن مہم چلانے سے روکا گیا ہے ۔ دوسری جانب سے جاوید حامد کی جانب سے بھی الزام لگایا گیا کہ مذکورہ یونین کے جنرل سیکرٹری نے ڈرائیور کو حمایت نہ کرنے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں وہاں پہنچا تو میرے ساتھ بھی گالم گلوچ کی گئی ۔اس حوالے سے تھانہ میں اندارج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ۔