لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرو سینٹر اعجازاحمدچودھری نے قومی اسمبلی کے باہر وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور کارکنان کو اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لے کر کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے ، اپوزیشن کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور وہ منہ چھپاتے پھررہے ہیں، اپوزیشن نے آج اپنی شکست کی وجہ سے اسمبلی آنے سے راہ فرار حاصل کی، پی ڈی ایم کا جھوٹا اور منافقت پر مبنی بیانیہ دفن ہو چکا ہے ، عوام وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، عوام کبھی بھی چور ٹولے کی چوری کو بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی، مریم صفدر، بلاول زرداری اور فضل الرحمان جھوٹ کاسہارا لے کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے ، نوازشریف اور آصف زرداری کرپٹ ترین ٹولے کے سردار ہیں۔