لاہور( کلچرل رپورٹر)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک نہیں کیا۔،میرے پیچھے کوئی نہیں ہے بلکہ میرا اپنا سایہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بے باک نڈر ہے ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی ،میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی جہاں ٹک ٹاک بنانا شروع کیا ۔ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ امبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔