کراچی( سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری اور دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزراکو پی ایس 11 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پردوسرانوٹس جاری کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے پی ایس 11 لاڑکانہ2میں ضمنی انتخاب کے دوران12 اکتوبرکوریلی نکالنے پربلاول ،رکن قومی اسمبلی خورشیداحمدجونیجو،رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، سید ناصر شاہ،شرجیل انعام میمن،گھنوار خان اسیرانی،سردارخان چانڈیو،مکیش چاؤلہ،صوبائی وزیرشبیرخان بجارانی،وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزرنثارکھوڑواورپی ایس11سے پیپلزپارٹی کے امیدوارجمیل احمدسومرو کو پہلے نوٹس کا جواب نہ دینے پر دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے ۔