لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ پاکستان میں کرانے پر تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، یہاں تک پہنچنے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑی جس میں حکومت پاکستان، سکیورٹی ایجنسیوں، فرنچائز اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔اس کیلئے سب کے مشکور ہیں ۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹنگ کی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس ایڈیشن میں کراچی،لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو اب اپنے تمام پسیندیدہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی گراؤنڈز میں کھیلتے دکھائی دیں گے ۔